ابنا:غلام رضا انصاری نے کہا کہ جو بھی پارٹی ہندوستان میں برسر اقتدار آئے گي یقینا ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع لائے گي۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ایران میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حکومت آئي ہے دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا چہرہ سامنے آیا ہے اور اس سے مختلف ملکون کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ نئي دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے علاقے میں آنے والی تبدیلیوں اور ایران و ہند کے تعلقات پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ایران و ہند کے لئے افغانستان کی صورتحال نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان افغانستان تک دسترسی نہیں رکھتا ہے لہذا ہندوستان کے لئے افغانستان اور مرکزی ایشیا تک دسترسی حاصل کرنے کا بہترین راستہ ایران خاص طور سے چابہار بندرگاہ ہے۔ غلام رضا انصاری نے کہا کہ ہندوستان نے برسوں قبل ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسی کا اظہارکیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت بھی اس معاملے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان سالانہ پندرہ ارب ڈالر کی تجارت جاری ہے جس میں تیل کا کردار بہت کم ہے۔
.......
/169